کیا دنیا بھر میں مقبول کولڈ ڈرنکس اسپرئٹ اور فانٹا صحت کے لیے خطرناک
ہیں؟ کم از کم نائیجریا کی ہائیکورٹ کو تو ایسا ہی لگتا ہے۔ سی این این کی
ایک رپورٹ کے مطابق لاگوس ہائیکورٹ کے ایک جج نے کوکا کولا کمپنی کی تیار
کردہ ان سافٹ ڈرنکس کو 'زہریلا' قرار دیا ہے۔
نائیجرین میڈیا کے مطابق
عدالت نے کہا کہ بینزواک ایسڈ اور سن سیٹ ایڈیٹیوز ان مشروبات کا حصہ ہوتی
ہیں جو کہ وٹامن سی سےس مکس ہوکر صارفین کی صحت کے لیے خطرے کا باعث بنتی
ہے۔ عدالت نے نائیجرئین بوٹلنگ کمپنی (این بی سی) کو حکم دیا ہے کہ وہ
فانٹا اور اسپرئٹ کی بوتلوں پر تحریری انتباہ لگائیں کہ انہیں وٹامن سی کے
ساتھ پینے سے گریز کیا جائے
جبکہ نیشنل
ایجنسی فار فوڈ اینڈ ڈرگ
ایڈمنسٹریشن اینڈ کنٹرول کو طبی معیار یقینی بنانے میں ناکام قرار دیتے
ہوئے ساڑھے چھ ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا۔ جج کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ
شہریوں کی صحت کا خیال رکھنے میں ناکام ہوگیا اور ایسی مصنوعات استعمال
ہورہی ہیں جو کہ وٹامن سی کے ملنے سے زہریلی ہوجاتی ہیں۔
نائیجرئین کنزیومر
پروٹیکشن کونسل نے بھی اس حوالے سے اپنی تحقیق کی جس کے بقول فانٹا،
اسپرئٹ اور کوکا کولا سب سے زیادہ استعمال ہونے والے مشروبات ہیں اور چار
سال کی عمر سے لے کر بڑھاپے تک انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ نائیجریا میں
عدالتی فیصلے کے بعد کافی شہریوں نے ان مشروبات کا استعمال ترک کردیا ہے
جبکہ دیگر نے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔